🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
82. مَنِ اسْمُهُ عَبْدَانُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبدان ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4548
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ قَالَ: نَا الْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى الْأَزْدِيُّ قَالَ: نَا عَاصِمُ بْنُ مِهْجَعٍ قَالَ: نَا مَسْلَمَةُ بْنُ سَالِمٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: جَاءَ غُلَامٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنِّي أُرِيدُ هَذِهِ النَّاحِيَةَ، الْحَجَّ قَالَ: فَمَشَى مَعَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ: يَا غُلَامُ، زَوَّدَكَ اللهُ التَّقْوَى، وَوَجَّهَكَ الْخَيْرَ، وَكَفَاكَ الْهَمَّ I "، فَلَمَّا رَجَعَ الْغُلَامُ سَلَّمَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرَفَعَ رَأْسَهُ إِلَيْهِ، وَقَالَ: I " يَا غُلَامُ، قَبِلَ اللهُ حَجَّكَ، وَكَفَّرَ ذَنْبَكَ، وَأَخْلَفَ نَفَقَتَكَ.
كذا في طبعة دار الحرمين، والصواب: (الحسن بن يحيى الرزي) .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ایک نوجوان نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: میں اس سمت یعنی حج کا ارادہ رکھتا ہوں۔ راوی کہتے ہیں: تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے ساتھ (رخصت کرنے کے لیے) چلے اور فرمایا: ”اے نوجوان! «زَوَّدَكَ اللهُ التَّقْوَى، وَوَجَّهَكَ الْخَيْرَ، وَكَفَاكَ الْهَمَّ» ”اللہ تمہیں تقویٰ کا زادِ راہ عطا فرمائے، تمہیں بھلائی کی طرف رخ کرنے والا بنائے اور تمہاری فکروں کے لیے کافی ہو جائے۔““ پھر جب وہ نوجوان واپس آیا تو اس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سرِ مبارک اس کی طرف اٹھایا اور فرمایا: ”اے نوجوان! «قَبِلَ اللهُ حَجَّكَ، وَكَفَّرَ ذَنْبَكَ، وَأَخْلَفَ نَفَقَتَكَ» ”اللہ تمہارا حج قبول فرمائے، تمہارے گناہ مٹا دے اور تمہارے خرچ کا نعم البدل عطا فرمائے۔“““
دار الحرمین کے نسخے میں اسی طرح ہے، جبکہ درست نام الحسن بن یحییٰ الرزی رحمہ اللہ ہے۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4548]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: فيه مسلمة بن سالم ويقال مسلم بن سالم الجهني ضعفه الدارقطني «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 211» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 13151»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف مسلمة بن سالم الجهني


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4548 in Urdu