🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
82. مَنِ اسْمُهُ عَبْدَانُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبدان ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4557
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ قَالَ: نَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى اللَّخْمِيُّ قَالَ: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تُحَرِّمُ الْعَيْفَةُ، قُلْنَا: وَمَا الْعَيْفَةُ؟ قَالَ: I " الْمَرْأَةُ تَلِدُ، فَيَخْصَرُ اللَّبَنُ فِي ثَدْيَيْهَا، فَتُرْضِعُ جَارَتَهَا الْمَرَّةَ وَالْمَرَّتَيْنِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى، تَفَرَّدَ بِهِ: هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ I ".
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «الْعَيْفَةُ» سے حرمتِ رضاعت ثابت نہیں ہوتی۔“ ہم نے عرض کیا: اور «الْعَيْفَةُ» کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورت بچہ جنتی ہے، تو اس کے پستانوں میں دودھ گاڑھا ہو کر جمع ہو جاتا ہے، پھر وہ اپنی پڑوسن (کے بچے) کو ایک یا دو مرتبہ دودھ پلا دیتی ہے۔“
اس حدیث کو اسماعیل بن ابی خالد رحمہ اللہ سے صرف سعید بن یحییٰ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ہشام بن عمار رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4557]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: الموقوف هو الصحيح «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 7، ص 128» »
«أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 979، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15737، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1755، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 17304، والطبراني فى «الكبير» برقم: 965»

الحكم على الحديث:
الصواب موقوف


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4557 in Urdu