🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 456
وَعَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ اللهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى اخْتَارَنِي، وَاخْتَارَ لِي أَصْحَابًا، فَجَعَلَ لِي مِنْهُمْ وُزَرَاءَ، وَأَنْصَارًا، وَأَصْهَارًا، فَمَنْ سَبَّهُمْ، فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ.
لَا يُرْوَى هَذَيْنِ الْحَدِيثَانِ عَنْ عُوَيْمِ بْنِ سَاعِدَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِمَا: مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ التَّيْمِيُّ.
سیدنا عویم بن ساعدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تبارک و تعالیٰ نے میرا انتخاب فرمایا اور میرے لیے صحابہ کا انتخاب فرمایا، پھر ان میں سے میرے لیے کچھ کو وزراء، کچھ کو مددگار اور کچھ کو سسرالی رشتہ دار بنایا، پس جس نے انہیں برا بھلا کہا، اس پر اللہ کی، فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی لعنت ہو۔“
یہ دونوں حدیثیں سیدنا عویم بن ساعدہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہیں، محمد بن طلحہ تیمی رحمہ اللہ ان کی روایت میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 456]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 6719، والطبراني فى «الكبير» برقم: 349»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 456 in Urdu