🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
82. مَنِ اسْمُهُ عَبْدَانُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبدان ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4591
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ قَالَ: نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: نَا يُوسُفُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ حَيِيٌّ كَرِيمٌ، يَسْتَحِي مِنْ عَبْدِهِ أَنْ يَرْفَعَ إِلَيْهِ يَدَيْهِ فَيَرُدَّهُمَا صِفْرًا لَيْسَ فِيهِمَا شَيْءٌ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ إِلَّا ابْنُهُ يُوسُفُ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، وَلَا يُرْوَى عَنْ جَابِرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل نہایت حیا فرمانے والا اور بہت کرم والا ہے، وہ اپنے بندے سے اس بات پر حیا فرماتا ہے کہ وہ اس کی طرف اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور وہ انہیں بالکل خالی لوٹا دے کہ ان میں کچھ بھی نہ ہو۔“
محمد بن منکدر رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف ان کے بیٹے یوسف رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اس کے ساتھ معاذ بن معاذ رحمہ اللہ منفرد ہیں، اور یہ حدیث سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4591]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1867»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4591 in Urdu