🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
83. مَنِ اسْمُهُ عُبَيْدُ اللهِ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبید اللہ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4605
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعُمَرِيُّ قَالَ: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَخِي، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ وَابْنِ أَبِي عَتِيقٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بَيْنَا أَنَا فِي الْجَنَّةِ سَمِعْتُ صَوْتَ رَجُلٍ بِالْقُرْآنِ، فَقُلْتُ: مَنْ هَذَا؟ فَقَالُوا: هَذَا حَارِثَةُ بْنُ النُّعْمَانِ، كَذَلِكَ الْبِرُّ، كَذَلِكَ الْبِرُّ، كَذَلِكَ الْبِرُّ I "، وَكَانَ حَارِثَةُ مِنْ أَبَرِّ النَّاسِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، وَابْنِ أَبِي عَتِيقٍ إِلَّا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، تَفَرَّدَ بِهِ: ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب میں جنت میں تھا تو میں نے ایک شخص کی قرآن پڑھنے کی آواز سنی، میں نے دریافت کیا: یہ کون ہے؟ تو فرشتوں نے بتایا: یہ حارثہ بن نعمان ہیں۔ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) نیکی کا صلہ ایسا ہی ہوتا ہے، نیکی کا صلہ ایسا ہی ہوتا ہے، نیکی کا صلہ ایسا ہی ہوتا ہے“، اور سیدنا حارثہ رضی اللہ عنہ لوگوں میں سب سے زیادہ نیکی کرنے والے تھے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو موسیٰ بن عقبہ رحمہ اللہ اور ابن ابی عتیق رحمہ اللہ سے صرف سلیمان بن بلال رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں ابن ابی اویس رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4605]
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8177»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4605 in Urdu