🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
83. مَنِ اسْمُهُ عُبَيْدُ اللهِ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبید اللہ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4639
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَاقِدٍ قَالَ: نَا أَبِي قَالَ: نَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ، عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ نَافِعٍ الضَّبِّيِّ، عَنْ قَتَادَةَ وَجَعْفَرِ بْنِ إِيَاسٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فِي قَوْلِ اللهِ: وَإِذَا سَمِعُوا مَا أُنْـزِلَ إِلَى الرَّسُولِ تَرَى أَعْيُنَهُمْ تَفِيضُ مِنَ الدَّمْعِ قَالَ: إِنَّهُمْ كَانُوا نَوَّانِينَ - يَعْنِي: مَلَّاحِينَ - قَدِمُوا مَعَ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ مِنَ الْحَبَشَةِ، فَلَمَّا قَرَأَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهِمُ الْقُرْآنَ، آمَنُوا وَفَاضَتْ أَعْيُنُهُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَعَلَّكُمْ إِذَا رَجَعْتُمْ إِلَى أَرْضِكُمُ انْتَقَلْتُمْ عَنْ دِينِكُمْ. فَقَالُوا: لَنْ نَنْقَلِبَ عَنْ دِينِنَا، فَأَنْزَلَ اللهُ ذَلِكَ مِنْ قَوْلِهِمْ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ وَأَبِي بِشْرٍ إِلَّا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ نَافِعٍ، تَفَرَّدَ بِهِ: الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ I ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد: ﴿وَإِذَا سَمِعُوا مَا أُنْزِلَ إِلَى الرَّسُولِ تَرَى أَعْيُنَهُمْ تَفِيضُ مِنَ الدَّمْعِ﴾ ”اور جب وہ اس (کلام) کو سنتے ہیں جو رسول کی طرف نازل کیا گیا تو آپ دیکھتے ہیں کہ ان کی آنکھیں آنسوؤں سے بہہ رہی ہیں“ کے متعلق فرماتے ہیں: ”یہ لوگ «نَوَّانِينَ» یعنی ملاح تھے جو سیدنا جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے ساتھ حبشہ سے آئے تھے، پس جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سامنے قرآنِ کریم کی تلاوت فرمائی تو وہ ایمان لے آئے اور ان کی آنکھیں آنسوؤں سے رواں ہو گئیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہو سکتا ہے کہ جب تم اپنے ملک واپس جاؤ تو اپنے دین سے پھر جاؤ؟“ انہوں نے عرض کیا: ”ہم اپنے دین سے ہرگز نہیں پھریں گے“، تو اللہ تعالیٰ نے ان کے اسی قول کی مناسبت سے یہ آیت نازل فرمائی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ اور ابو بشر (جعفر بن ایاس رحمہ اللہ) سے صرف عبد الجبار بن نافع نے روایت کیا ہے اور اس کی روایت میں عباس بن فضل منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4639]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 362، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12455»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4639 in Urdu