🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
84. مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4679
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ قَالَ: نَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ قَالَ: نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَرَرْتُ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي بِالْمَلَإِ الْأَعْلَى، وَجِبْرِيلُ كَالْحِلْسِ الْبَالِي مِنْ خَشْيَةِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ إِلَّا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو I ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس رات مجھے معراج کرائی گئی، میرا گزر ملأ اعلیٰ (فرشتوں کی مقرب جماعت) سے ہوا، تو (میں نے دیکھا کہ) جبریل علیہ السلام اللہ عزوجل کے خوف و خشیت سے «كالحلس البالي» (کسی پرانے بوسیدہ ٹاٹ) کی مانند (انتہائی عاجزی و انکساری سے) پڑے ہوئے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عبدالکریم رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف عبید اللہ بن عمرو رحمہ اللہ ہی نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4679]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 78» »

الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4679 in Urdu