🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 470
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ: نَا أَبُو تَوْبَةَ قَالَ: نَا يَزِيدُ بْنُ رَبِيعَةَ، عَنْ أَبِي الْأَشْعَثِ الصَّنْعَانِيِّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ.
عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يَا أَبَا ذَرٍّ، كَيْفَ أَنْتَ إِذَا كُنْتَ فِي حُثَالَةٍ مِنَ النَّاسِ؟ I " وَشَبَّكَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا تَأْمُرُنِي؟ قَالَ: I " صَبْرًا صَبْرًا، خَالِقُوا النَّاسَ بِأَخْلَاقِهِمْ، وَخَالِفُوهُمْ فِي أَعْمَالِهِمْ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي ذَرٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو تَوْبَةَ.
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوذر! تمہارا کیا حال ہوگا جب تم لوگوں کے کوڑے کرکٹ (یعنی رذیل اور نکمے لوگوں) کے درمیان ہو گے؟“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (تمثیل کے طور پر) اپنی انگلیاں ایک دوسرے میں پیوست کیں۔ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «صَبْرًا صَبْرًا، خَالِقُوا النَّاسَ بِأَخْلَاقِهِمْ، وَخَالِفُوهُمْ فِي أَعْمَالِهِمْ» ”صبر کرنا، صبر کرنا؛ لوگوں کے ساتھ ان کے (ظاہری) اخلاق کے مطابق برتاؤ کرنا، مگر ان کے (بد) اعمال میں ان کی مخالفت کرنا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور اسے روایت کرنے میں ابو توبہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 470]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه يزيد بن ربيعة الرحبي وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 283» »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 5507»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه يزيد بن ربيعة الرحبي متروك


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 470 in Urdu