🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
84. مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4719
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْعُتْبِيُّ قَالَ: نَا يُوسُفُ بْنُ عَدِيٍّ قَالَ: نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ - امْرَأَةٌ كَبِيرَةٌ - فَقُلْتُ لَهَا: تَزَوَّجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَيْمُونَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ؟ قَالَتْ: لَا، لَقَدْ تَزَوَّجَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَإِنَّهُمَا لَحَلَالَانِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ، عَنْ صَفِيَّةَ إِلَّا عَبْدُ الْكَرِيمِ، تَفَرَّدَ بِهِ: عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو I ".
میمون بن مہران رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں صفیہ بنت شیبہ کے پاس حاضر ہوا، جو کہ ایک معمر خاتون تھیں، میں نے ان سے پوچھا: ”کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے اس حال میں نکاح فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم احرام کی حالت میں تھے؟“ انہوں نے فرمایا: ”نہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے نکاح فرمایا اور وہ دونوں ہی حلال (بغیر احرام) تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”میمون بن مہران سے صفیہ کے واسطے سے یہ حدیث صرف عبدالکریم رحمہ اللہ نے روایت کی ہے اور ان سے اس کی روایت کرنے میں عبید اللہ بن عمرو رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4719]
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5382، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14321، والطبراني فى «الكبير» برقم: 46، 814، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1091»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4719 in Urdu