🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
84. مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4725
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَاتِمٍ أَبُو زَيْدٍ الْمُرَادِيُّ الْمِصْرِيُّ قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ وَيَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، قَالَا: نَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ قَالَ: نَا عَامِرُ بْنُ يَحْيَى الْمَعَافِرِيُّ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللهَ سَيُخَلِّصُ رَجُلًا مِنْ أُمَّتِي لَهُ تِسْعٌ وَتِسْعُونَ سِجِّلًا كُلُّ سِجِلٍّ مَدُّ الْبَصَرِ، فَيَقُولُ لَهُ: أَتُنْكِرُ مِنْ هَذَا شَيْئًا؟ أَظَلَمَكَ كَتَبَتِي الْحَافِظُونَ؟ فَيَقُولُ: لَا يَا رَبِّ، فَيَقُولُ: بَلَى، إِنَّ لَكَ عِنْدِي حَسَنَةً، وَإِنَّهُ لَا ظُلْمَ عَلَيْكَ الْيَوْمَ، فَيُخْرِجُ لَهُ بِطَاقَةً، فِيهَا أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، فَيَقُولُ: احْضُرْ وَزْنَكَ فَيَقُولُ: مَا هَذِهِ الْبِطَاقَةُ مَعَ هَذِهِ السِّجِلَّاتِ؟ فَتَثْقُلُ الْبِطَاقَةُ، وَلَا يَثْقُلُ مَعَ اسْمِ اللهِ شَيْئًا I ".
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَامِرُ بْنُ يَحْيَى I ".
سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ میری امت کے ایک شخص کو نجات دے گا جس کے ننانوے رجسٹر ہوں گے، ہر رجسٹر تا حدِ نگاہ طویل ہو گا۔ پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا: «أَتُنْكِرُ مِنْ هَذَا شَيْئًا؟ أَظَلَمَكَ كَتَبَتِي الْحَافِظُونَ؟» ”کیا تو ان میں سے کسی چیز کا انکار کرتا ہے؟ کیا میرے نگہبان کاتبوں نے تجھ پر کوئی ظلم کیا ہے؟“ وہ عرض کرے گا: «لَا يَا رَبِّ» ”نہیں، اے میرے رب!“ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: «بَلَى، إِنَّ لَكَ عِنْدِي حَسَنَةً، وَإِنَّهُ لَا ظُلْمَ عَلَيْكَ الْيَوْمَ» ”کیوں نہیں، میرے پاس تیری ایک نیکی محفوظ ہے، اور آج تجھ پر کوئی ظلم نہیں ہوگا۔“ پھر ایک پرچی (بطاقہ) نکالی جائے گی جس میں «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ» ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور بے شک محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں“ درج ہوگا۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: «احْضُرْ وَزْنَكَ» ”اپنے وزن (اعمال کی تُلائی) کے لیے حاضر ہو جا۔“ وہ عرض کرے گا: «مَا هَذِهِ الْبِطَاقَةُ مَعَ هَذِهِ السِّجِلَّاتِ؟» ”ان (بڑے بڑے) رجسٹروں کے سامنے اس پرچی کی کیا حیثیت ہے؟“ پس وہ پرچی وزنی ہو جائے گی، اور اللہ کے نام کے ساتھ کوئی بھی چیز وزنی نہیں ہو سکتی۔“
یہ حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، عامر بن یحییٰ رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4725]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 225، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 9، 1943، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2639، 2639 (م)، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4300، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7114، 7187، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 339، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14614، 14645»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4725 in Urdu