🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 473
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خُلَيْدٍ قَالَ: نَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ: نَا صَفْوَانُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُمَيْرٍ قَالَ:
سَأَلْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ بُسْرٍ: أَيْنَ حَالُنَا مِنْ حَالِ مَنْ كَانَ قَبْلَنَا؟ فَقَالَ: I " سُبْحَانَ اللهِ وَاللهِ لَوْ نُشِرُوا مِنَ الْقُبُورِ مَا عَرَفُوكُمْ إِلَّا أَنْ يَجِدُوكُمْ قِيَامًا تُصَلُّونَ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُسْرٍ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ خُمَيْرٍ. تَفَرَّدَ بِهِ: صَفْوَانُ بْنُ عَمْرٍو.
یزید بن خمیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ
میں نے سیدنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ سے سوال کیا: ”ہمارے حالات ان لوگوں کے حالات کے مقابلے میں کیسے ہیں جو ہم سے پہلے گزر چکے ہیں؟“ تو انہوں نے فرمایا: «سُبْحَانَ اللهِ» ”اللہ کی قسم! اگر وہ اپنی قبروں سے دوبارہ اٹھا دیے جائیں تو وہ تمہیں (تمہارے بدلے ہوئے اطوار کی وجہ سے) نہیں پہچان سکیں گے، سوائے اس کے کہ وہ تمہیں نماز کے لیے قیام کی حالت میں دیکھ لیں۔“
اس حدیث کو سیدنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ سے صرف یزید بن خمیر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور صفوان بن عمرو رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 473]


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 473 in Urdu