🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
84. مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4744
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْمُحَارِبِيُّ قَالَ: نَا قَبِيصَةُ بْنُ لَيْثٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ أُمِّ ثَلْجَةَ، قَالَتْ: دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ، فَنَادَاهَا رَجُلٌ مِنْ وَرَاءِ الْحِجَابِ، فَسَأَلَهَا عَنِ النَّبِيذِ، فَقَالَتْ: نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الدُّبَّاءِ وَالْمُزَفَّتِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أُمِّ ثَلْجَةَ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، وَلَا عَنْ يَزِيدَ إِلَّا قَبِيصَةُ بْنُ لَيْثٍ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ I ".
ام ثلجہ رحمہا اللہ بیان کرتی ہیں کہ ”میں ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئی، تو پردے کے پیچھے سے ایک شخص نے انہیں آواز دی اور ان سے نبیذ کے متعلق دریافت کیا، جس پر انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے «الدُّبَّاء» (کدو کے بنے برتن) اور «الْمُزَفَّت» (قیر آلود برتن) کے استعمال سے منع فرمایا ہے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ام ثلجہ سے صرف یزید بن ابی زیاد نے، اور یزید سے صرف قبیصہ بن لیث نے روایت کیا ہے، جبکہ اسے روایت کرنے میں محمد بن عبید منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4744]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5595، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1995، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5606 / 4، 5642 / 1، 5652 / 3، 5657 / 5، 5655 / 3، 5656 / 4، 5697 / 5، 5698 / 6، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5080، 5116، 5129، 5126، 5130، 5131، 5171، 5172، 6770، 6771، 6798، 6799، 6800، 6801، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3407، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24658، 24838، 25145، 25295، 25288، 25310، 25315، 25453، 25480، 25562، 25651، 26027، 26034، 26308، 26618، 26697، 26714، 26712، 26713، 26785، 27015، 27465، 27467، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1473، 1488، 1584، 1642، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1211، 4450، 4462، 4466، 4557، 4801، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 16964، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 24259، 24275، 24276، 24279، 24292، 24293، 24342، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6493، 6498، 6495، 6499، 6500، 6501، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2977، 8291»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4744 in Urdu