🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
87. مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الْمَلِكِ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الملک ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4823
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: نَا ابْنُ لَهِيعَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي بَكْرُ بْنُ سَوَادَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَزِيدَ الْمَعَافِرِيِّ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ قَالَ: أَعْطَى عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ عَبْدَ اللهِ بْنَ السَّعْدِيِّ أَلْفَ دِينَارٍ، فَأَبَى أَنْ يَقْبَلَهَا، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: إِنِّي قَائِلٌ لَكَ مَا قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا سَاقَ اللهُ إِلَيْكَ رِزْقًا عَنْ غَيْرِ مَسْأَلَةٍ، وَلَا اسْتِشْرَافِ نَفْسٍ فَخُذْهُ، فَإِنَّ اللهَ أَعْطَاكَهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ الْمَعَافِرِيُّ، وَلَا عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَزِيدَ إِلَّا بَكْرُ بْنُ سَوَادَةَ، تَفَرَّدَ بِهِ: ابْنُ لَهِيعَةَ I ".
قبیصہ بن ذویب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبد اللہ بن السعدی رضی اللہ عنہ کو ایک ہزار دینار عطا کیے، تو انہوں نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ تب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: ”میں تم سے وہی بات کہتا ہوں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمائی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”جب اللہ تعالیٰ تمہاری طرف کوئی رزق (سوال کیے) بغیر مانگے اور بغیر نفس کی طمع و حرص کے بھیج دے تو اسے لے لیا کرو، کیونکہ یقیناً وہ تمہیں اللہ ہی نے عطا کیا ہے۔““
اس حدیث کو قبیصہ بن ذویب رحمہ اللہ سے صرف عبد اللہ بن یزید المعافری رحمہ اللہ نے، اور عبد اللہ بن یزید رحمہ اللہ سے صرف بکر بن سوادہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ ابن لہیعہ رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4823]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3403»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4823 in Urdu