🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
89. مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الْجَبَّارِ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الجبار ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4841
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ أَبِي عَامِرٍ السِّحْلِينِيُّ الْخَثْعَمِيُّ قَالَ: نَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِهَابٍ قَالَ: نَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُرَشِيُّ قَالَ: نَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ الْعِجْلِيُّ، عَنْ عَطَاءٍ، مَوْلَى السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ: رَأَيْتُ مَوْلَايَ السَّائِبَ، لِحْيَتُهُ بَيْضَاءُ، وَرَأْسُهُ أَسْوَدُ، قُلْتُ: يَا مَوْلَايَ، مَا لِرَأْسِكَ لَا تَبْيَضُّ؟ قَالَ: لَا يَبْيَضُّ رَأْسِي أَبَدًا، وَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَضَى، وَأَنَا غُلَامٌ أَلْعَبُ مَعَ الْغِلْمَانِ، فَسَلَّمَ عَلَى الْغِلْمَانِ وَأَنَا فِيهِمْ، فَرَدَدْتُ عَلَيْهِ السَّلَامَ بَيْنَ الْغِلْمَانِ، فَدَعَانِي فَقَالَ: مَا اسْمُكَ؟ I " قُلْتُ: السَّائِبُ بْنُ يَزِيدَ ابْنُ أُخْتِ نَمِرٍ، I " فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى رَأْسِي، وَقَالَ: بَارَكَ اللهُ فِيكَ، فَلَا يَبْيَضُّ مَوْضِعُ يَدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَدًا. لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءٍ مَوْلَى السَّائِبِ إِلَّا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ، تَفَرَّدَ بِهِ: النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَلَا يُرْوَى عَنِ السَّائِبِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I ".
عطاء رحمہ اللہ، جو سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام ہیں، بیان کرتے ہیں کہ میں نے اپنے آقا سیدنا سائب رضی اللہ عنہ کو دیکھا، ان کی داڑھی سفید تھی اور سر کے بال سیاہ تھے، میں نے عرض کی: ”اے میرے آقا! کیا وجہ ہے کہ آپ کے سر کے بال سفید نہیں ہوتے؟“ انہوں نے فرمایا: ”میرے سر کے بال کبھی سفید نہیں ہوں گے“ اور بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (ہمارے پاس سے) گزرے جبکہ میں ایک لڑکا تھا اور لڑکوں کے ساتھ کھیل رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لڑکوں کو سلام کیا اور میں بھی ان میں موجود تھا، تو میں نے لڑکوں کے درمیان سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کا جواب دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلا کر دریافت فرمایا: ”تمہارا نام کیا ہے؟“ میں نے عرض کی: ”سائب بن یزید، ابنِ اختِ نمر۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دستِ مبارک میرے سر پر رکھا اور فرمایا: «بَارَكَ اللهُ فِيكَ» ”اللہ تم میں برکت عطا فرمائے۔“ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دستِ مبارک مس کرنے کی جگہ کبھی سفید نہیں ہوتی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عطاء، مولیٰ سائب سے صرف عکرمہ بن عمار نے روایت کیا ہے، جس میں نضر بن محمد منفرد ہیں، اور سیدنا سائب رضی اللہ عنہ سے یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4841]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 6693، والطبراني فى «الصغير» برقم: 701»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4841 in Urdu