🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
90. مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الْوَهَّابِ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبدالوہاب ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4849
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ رَوَاحَةَ قَالَ: نَا أَبُو كُرَيْبٍ قَالَ: نَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ جَسْرِ بْنِ فَرْقَدٍ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ: سَأَلْتُ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ وَأَبَا هُرَيْرَةَ، عَنْ آيَةٍ مِنْ كِتَابِ اللهِ، عَنْ قَوْلِهِ: وَمَسَاكِنَ طَيِّبَةً فِي جَنَّاتِ عَدْنٍ؟ فَقَالَا: عَلَى الْخَبِيرِ سَقَطْتَ، سَأَلْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: قَصْرٌ فِي الْجَنَّةِ مِنَ اللُّؤْلُؤِ فِيهِ سَبْعُونَ دَارًا مِنْ يَاقُوتَةٍ حَمْرَاءَ، فِي كُلِّ دَارٍ سَبْعُونَ بَيْتًا مِنَ الزُّمُرُّدِ الْأَخْضَرِ، فِي كُلِّ بَيْتٍ سَبْعُونَ سَرِيرًا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَسَنِ إِلَّا جَسْرُ بْنُ فَرْقَدٍ I ".
حسن بصری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عمران بن حصین اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہما سے اللہ کی کتاب کی اس آیت ﴿وَمَسَاكِنَ طَيِّبَةً فِي جَنَّاتِ عَدْنٍ﴾ (اور ہمیشگی والی جنتوں میں رہنے کے پاکیزہ مکانات) کے بارے میں دریافت کیا، تو ان دونوں نے جواب دیا: ”تم ایک باخبر شخص کے پاس پہنچے ہو، ہم نے اس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(اس سے مراد) جنت میں موتی کا ایک محل ہے جس میں سرخ یاقوت کے ستر گھر ہیں، ہر گھر میں سبز زمرد کے ستر کمرے ہیں اور ہر کمرے میں ستر تخت ہیں۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حسن بصری رحمہ اللہ سے صرف جسر بن فرقد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4849]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 3563، والطبراني فى «الكبير» برقم: 353»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4849 in Urdu