🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
97. مَنِ اسْمُهُ عِيسَى
ان راویوں کا بیان جن کا نام عیسیٰ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4892
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ مُحَمَّدٍ السِّمْسَارُ قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ قَرْمٍ، عَنْ هَارُونَ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِي السَّفَرِ، عَنْ حُرَّةَ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ، قَالَتْ: خَطَبَنِي عَلِيٌّ، فَبَلَغَ ذَلِكَ فَاطِمَةَ، فَذَكَرَتْهُ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَقَالَ: مَا كَانَ لَهَا أَنْ تُؤْذِيَ اللهَ وَرَسُولَهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هَارُونَ بْنِ سَعْدٍ إِلَّا سُلَيْمَانُ بْنُ قَرْمٍ، تَفَرَّدَ بِهِ: الْجَوْهَرِيُّ I ".
سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے مجھے نکاح کا پیغام دیا، جب یہ بات سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا تک پہنچی تو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا تذکرہ کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «مَا كَانَ لَهَا أَنْ تُؤْذِيَ اللهَ وَرَسُولَهُ» ”ان کے لیے یہ مناسب نہیں کہ وہ اللہ اور اس کے رسول کو ایذا پہنچائیں۔““
اس حدیث کو ہارون بن سعد سے صرف سلیمان بن قرم نے روایت کیا ہے اور اسے (سلیمان سے) بیان کرنے میں جوہری رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4892]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3950، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1015، 392»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4892 in Urdu