🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
98. مَنِ اسْمُهُ عَمْرٌو
ان راویوں کا بیان جن کا نام عمرو ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4914
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَحْمَدَ الْعَمِّيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْجَزَرِيُّ الْبَصْرِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ دَاوُدَ الْخُرَيْبِيُّ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي رَزِينٍ، أَنَّ ابْنَ أُمِّ مَكْتُومٍ، أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي كَبِيرٌ ضَرِيرٌ شَاسِعُ الدَّارِ، وَلَا قَائِدَ لِي، فَهَلْ تَجِدُ لِي رُخْصَةً؟ قَالَ: I " تَسْمَعُ النِّدَاءَ؟ I " قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: مَا أَجِدُ لَكَ رُخْصَةً.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ صَالِحِ بْنِ حَيٍّ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ دَاوُدَ I ".
سیدنا ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! میں بوڑھا اور نابینا ہوں، میرا گھر (مسجد سے) دور ہے اور میرا کوئی رہبر (پکڑ کر لانے والا) بھی نہیں ہے، تو کیا آپ میرے لیے (گھر میں نماز پڑھنے کی) کوئی رخصت پاتے ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تم پکار (اذان) سنتے ہو؟“ انہوں نے عرض کی: ”جی ہاں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہارے لیے کوئی رخصت نہیں پاتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو علی بن صالح بن حی رحمہ اللہ سے صرف عبداللہ بن داود رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4914]


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4914 in Urdu