🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
101. مَنِ اسْمُهُ الْفَضْلُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام فضل ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4940
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَّامٍ الْجُمَحِيُّ قَالَ: ذَكَرَ خَلَّادُ بْنُ قُرَّةَ بْنِ خَالِدٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: نَا الْجُرَيْرِيُّ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ قَالَ: كُنَّا بِالْمِرْبَدِ، فَأَتَانَا أَعْرَابِيٌّ، وَمَعَهُ قِطْعَةُ أَدِيمٍ، فَقَالَ: انْظُرُوا مَا فِيهَا، فَإِذَا كِتَابٌ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى بَنِي زُهَيْرِ بْنِ أُقَيْشٍ - حَيٍّ مِنْ عُكْلٍ -: إِنَّكُمْ إِنْ أَقَمْتُمُ الصَّلَاةَ، وَآتَيْتُمُ الزَّكَاةَ، وَأَدَّيْتُمْ خُمُسَ مَا غَنِمْتُمْ، وَسَهْمَ النَّبِيِّ، وَالصَّفِيِّ، فَأَنْتُمْ آمِنُونَ بِأَمَانِ اللهِ I "، فَقُلْتُ: أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: I " صَوْمُ شَهْرِ الصَّبْرِ، وَثَلَاثَةُ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ، يُذْهِبْنَ وَغَرَ الصَّدْرِ I ".
فَقُلْنَا: أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: أُرَاكُمْ تَتَّهِمُونِي، فَأَخَذَ الصَّحِيفَةَ، وَانْصَاعَ فَسَأَلْنَا عَنْهُ، فَقِيلَ: هَذَا النَّمِرُ بْنُ تَوْلَبٍ الْعُكْلِيُّ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خَلَّادِ بْنِ قُرَّةَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَّامٍ I ".
ابو العلاء رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”ہم مربد میں تھے کہ ہمارے پاس ایک دیہاتی آیا، اس کے پاس چمڑے کا ایک ٹکڑا تھا، اس نے کہا: ”دیکھو اس میں کیا لکھا ہے؟“ تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے بنو زہیر بن اقیش کے نام ایک خط تھا (جو قبیلہ عکل کی ایک شاخ ہے): ”اگر تم نماز قائم کرو، زکاۃ ادا کرو، اور جو مالِ غنیمت تمہیں ملے اس کا پانچواں حصہ، نیز نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا حصہ اور صفی (منتخب مال) ادا کرو تو تم اللہ کی امان میں امن والے ہو۔“ میں نے کہا: ”کیا آپ نے یہ بات خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے؟“ اس نے کہا: ”میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”صبر کے مہینے (رمضان) کے روزے اور ہر مہینے کے تین دن کے روزے سینے کی کدورت اور کھوٹ کو دور کر دیتے ہیں۔““
ہم نے کہا: ”کیا آپ نے یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے خود سنی ہے؟“ اس نے کہا: ”میں دیکھ رہا ہوں کہ تم مجھے متہم کر رہے ہو۔“ پھر اس نے وہ صحیفہ لیا اور تیزی سے چل دیا۔ ہم نے اس کے بارے میں پوچھا تو بتایا گیا: ”یہ نمر بن تولب عکلی ہیں۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو خلاد بن قرہ سے محمد بن سلام کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الفاء/حدیث: 4940]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: من طريق خلاد بن قرة بن خلاد عن أبيه وكلاهما لم أعرفه «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 197» »
«أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7877»

الحكم على الحديث:
فيه خلاد بن قرة وأبوه، لم يعرفهما الهيثمي


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4940 in Urdu