🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
101. مَنِ اسْمُهُ الْفَضْلُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام فضل ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4950
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ قَالَ: نَا شَاذُّ بْنُ الْفَيَّاضِ قَالَ: نَا أَبُو قَحْذَمٍ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: مَرَّ عُمَرُ بِمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ وَهُوَ يَبْكِي، فَقَالَ: مَا يُبْكِيكَ؟ قَالَ: حَدِيثٌ سَمِعْتُهُ مِنْ صَاحِبِ هَذَا الْقَبْرِ - يَعْنِي: النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ أَدْنَى الرِّيَاءِ شِرْكٌ، [ وَأَحَبَّ الْعَبِيدِ إِلَى اللهِ الْأَتْقِيَاءُ الْأَخْفِيَاءُ ] ، الَّذِينَ [ إِذَا غَابُوا لَمْ يُفْتَقَدُوا، وَإِذَا ] شَهِدُوا لَمْ [ يُعْرَفُوا ] أُولَئِكَ أَئِمَّةُ الْهُدَى، وَمَصَابِيحُ الْعِلْمِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ إِلَّا أَبُو قَحْذَمٍ وَاسْمُهُ: النَّضْرُ بْنُ مَعْبَدٍ الْجَرْمِيُّ I ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے تو وہ رو رہے تھے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”تمہیں کس چیز نے رلایا ہے؟“ انہوں نے کہا: ”ایک حدیث ہے جو میں نے اس قبر والے، یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی تھی۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”بے شک ادنیٰ درجے کا ریا بھی شرک ہے، اور اللہ کے نزدیک سب سے محبوب بندے وہ پرہیزگار گمنام لوگ ہیں کہ جب وہ غائب ہوں تو انہیں تلاش نہ کیا جائے، اور جب حاضر ہوں تو پہچانے نہ جائیں؛ یہی لوگ ہدایت کے امام اور علم کے چراغ ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو قلابہ رحمہ اللہ سے صرف ابو قحذم نے روایت کیا ہے، اور ان کا نام نضر بن معبد جرمی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الفاء/حدیث: 4950]
تخریج الحدیث: «قال ابن عدي: لا أعلم يرويه عن أبي قلابة غير أبي قحذم «الكامل في الضعفاء، ج 8، ص 264» »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 4، 5218، 8028، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3989، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1798، 1799، والطبراني فى «الكبير» برقم: 53، 321، 322، والطبراني فى «الصغير» برقم: 892، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7112»

الحكم على الحديث:
غريب، تفرد به أبو قحذم


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4950 in Urdu