🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
104. مَنِ اسْمُهُ قَيْسٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام قیس ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5000
حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ مُسْلِمٍ الْبُخَارِيُّ قَالَ: نَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: نَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى الْقَزَّازُ قَالَ: نَا إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ، عَنْ عَمِّهِ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ، فَلَمَّا خَرَجْتُ دَعَانِي قَالَ: أَضَعُ عِنْدَكَ حَدِيثًا يَا ابْنَ أَخِي، سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ ثُمَّ قَالَ: أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: طَلْحَةُ مِمَّنْ قَضَى نَحْبَهُ I " يَعْنِي: مَا عَاهَدَ عَلَيْهِ I ".
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ مُعَاوِيَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنُ طَلْحَةَ I ".
موسیٰ بن طلحہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما کے پاس گیا، جب میں نکلنے لگا تو انہوں نے مجھے بلایا اور فرمایا: ”اے بھتیجے! میں تمہارے پاس ایک حدیث امانت رکھتا ہوں جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے۔“ پھر فرمایا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”طلحہ ان لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے اپنی نذر (عہد) پوری کر دی۔““ یعنی: جس بات کا انہوں نے اللہ سے عہد کیا تھا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اسے روایت کرنے میں اسحاق بن یحییٰ بن طلحہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب القاف/حدیث: 5000]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 3202، 3740، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 126، 127، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1051، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3562، والطبراني فى «الكبير» برقم: 739»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5000 in Urdu