🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5017
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ قَالَ: نَا أَبُو غَسَّانَ قَالَ: نَا زُهَيْرٌ قَالَ: نَا أَبُو حَمْزَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: خَلَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَعْلَيْهِ وَهُوَ يُصَلِّي، فَخَلَعَ مَنْ خَلْفَهُ نِعَالَهُمْ، فَقَالَ: مَا حَمَلَكُمْ عَلَى خَلْعِ نِعَالِكُمْ؟ قَالُوا: رَأَيْنَاكَ خَلَعْتَ فَخَلَعْنَا، فَقَالَ: I " إِنَّ جِبْرِيلَ أَخْبَرَنِي أَنَّ فِي إِحْدَيْهِمَا قَذَرًا، فَخَلَعْتُهُمَا لِذَلِكَ I "، فَقَالَ: I " لَا تَخْلَعُوا نِعَالَكُمْ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ إِلَّا زُهَيْرٌ I ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھتے ہوئے اپنے جوتے اتار دیے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھنے والوں نے بھی اپنے جوتے اتار دیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (نماز کے بعد) پوچھا: ”تمہیں اپنے جوتے اتارنے پر کس چیز نے آمادہ کیا؟“ انہوں نے عرض کیا: ”ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو (جوتے) اتارتے دیکھا تو ہم نے بھی اتار دیے۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جبریل علیہ السلام نے مجھے بتایا تھا کہ میرے دونوں جوتوں میں سے ایک میں گندگی لگی ہوئی ہے، اس لیے میں نے انہیں اتار دیا۔“ پھر فرمایا: ”تم اپنے جوتے نہ اتارو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابو حمزہ سے اس حدیث کو زہیر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5017]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: قال البزار لا نعلم رواه هكذا إلا أبو حمزة انتهى وأبو حمزة هو ميمون الأعور ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 56» »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 488، والبزار فى «مسنده» برقم: 1570، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 383، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2912، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9972»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف ميمون أبي حمزة الأعور


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5017 in Urdu