🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5055
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْوَاسِطِيُّ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ قَالَ: نَا مَنْصُورُ بْنُ زَاذَانَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْحَيَاءُ مِنَ الْإِيمَانِ، وَالْإِيمَانُ فِي الْجَنَّةِ، وَالْبَذَاءُ مِنَ الْجَفَاءِ، وَالْجَفَاءُ فِي النَّارِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هُشَيْمٍ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ I "، وَرَوَاهُ غَيْرُهُ: عَنْ مَنْصُورٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حیا ایمان کا حصہ ہے اور ایمان جنت میں (لے جانے والا) ہے، اور بدگوئی و فحش کلامی سختی و بے رخی (جفا) سے ہے اور جفا جہنم میں (لے جانے والی) ہے۔“
(امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”اس حدیث کو ہشیم سے، انہوں نے منصور سے، انہوں نے حسن سے، انہوں نے ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے سعید بن سلیمان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان کے علاوہ دوسرے راویوں نے اسے منصور سے، انہوں نے حسن سے، انہوں نے سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5055]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: المحفوظ عن أبي بكرة «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 7، ص 160» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5704، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 171، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4184، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3206، والطبراني فى «الكبير» برقم: 409، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1091، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8607»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5055 in Urdu