🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5068
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَصْبَهَانِيُّ قَالَ: نَا شَرِيكٌ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ أَبِي ظِبْيَانَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: بِمَ أَعْرِفُ أَنَّكَ رَسُولُ اللهِ؟ قَالَ: أَرَأَيْتَ إِنْ دَعَوْتُ هَذَا الْعِذْقَ مِنْ هَذِهِ النَّخْلَةِ أَتَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللهِ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَدَعَا الْعِذْقَ فَجَعَلَ يَنْزِلُ مِنَ النَّخْلَةِ حَتَّى سَقَطَ فِي الْأَرْضِ، فَجَعَلَ يَنْقُزُ حَتَّى أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُ: I " ارْجِعْ I " فَرَجَعَ، ثُمَّ عَادَ إِلَى مَكَانِهِ، فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَنَّكَ رَسُولُ اللهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سِمَاكٍ إِلَّا شَرِيكٌ I ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک اعرابی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا: ”میں کس چیز سے جانوں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بتاؤ، اگر میں کھجور کے اس درخت سے اس خوشے کو بلاؤں تو کیا تم گواہی دو گے کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟“ اس نے کہا: ”جی ہاں۔“ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خوشے کو بلایا تو وہ درخت سے اترنے لگا، یہاں تک کہ زمین پر آ گرا، پھر وہ اچھلتا کودتا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ پہنچا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”واپس چلا جا۔“ تو وہ لوٹ گیا اور اپنی جگہ پر جا لگا۔ تب اعرابی نے کہا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور بے شک آپ اللہ کے رسول ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سماک سے شریک کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5068]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6523، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 527، 548، 43، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4260، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3628، والدارمي فى «مسنده» برقم: 24، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1979، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2350، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12595، 12622»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5068 in Urdu