🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5093
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ، قَالَ: نَا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ الْجَوْهَرِيُّ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ، عَنْ زُبَيْدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: خَرَجَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا سَابِعُ سَبْعَةٍ مِنْ قُرَيْشٍ، فَقَالَ: أَلَا هَلْ تَسْمَعُونَ؟ I " ثَلَاثَ مِرَارٍ I " إِنَّهُ سَيَكُونُ عَلَيْكُمْ أَئِمَّةٌ أَوْ أُمَرَاءُ فَمَنْ دَخَلَ عَلَيْهِمْ فَصَدَّقَهُمْ بِكَذِبِهِمْ، [ وَأَعَانَهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ، فَلَيْسَ مِنِّي وَلَسْتُ مِنْهُ، وَأَنَا مِنْهُ بَرِيءٌ، وَمَنْ لَمْ يَدْخُلْ عَلَيْهِمْ، وَلَمْ يُصَدِّقْهُمْ بِكَذِبِهِمْ ] ، وَلَمْ يُعِنْهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ فَهُوَ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ، وَسَيَلْقَانِي فَيَكُونُ مَعِي.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زُبَيْدٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ I ".
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، اس وقت میں قریش کے سات آدمیوں میں ساتواں تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین بار فرمایا: ”سنو! کیا تم سن رہے ہو؟ عنقریب تم پر ایسے حکمران یا امیر مسلط ہوں گے، تو جو شخص ان کے پاس جائے، ان کے جھوٹ میں ان کی تصدیق کرے اور ان کے ظلم پر ان کی مدد کرے، تو وہ مجھ سے نہیں اور میں اس سے نہیں، اور میں اس سے بری ہوں۔ اور جو ان کے پاس نہ جائے، ان کے جھوٹ میں ان کی تصدیق نہ کرے اور ان کے ظلم پر ان کی مدد نہ کرے، تو وہ مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں، اور وہ مجھ سے ملے گا اور میرے ساتھ ہوگا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زبید سے محمد بن طلحہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5093]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 279، 283، 285، 282، 5567، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 263، 264، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4218 / 1، 4219 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7782، 7785، 7783، 7784، 8705، والترمذي فى «جامعه» برقم: 614، 615، 2259 (م 1)، 2259، 2259 (م 2)، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16765، 16766، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18413، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1160، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 370، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32340، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1344، والطبراني فى «الكبير» برقم: 212، 296، 294، 295، 297، 298، 306، 308، 309، 310، 317، 318، 345، 356، 357، 354، 358، 361، والطبراني فى «الصغير» برقم: 430، 625، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 764، 2730، 4480»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5093 in Urdu