🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5107
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ قَالَ: نَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ: نَا وُهَيْبٌ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يُحْشَرُ النَّاسُ عَلَى ثَلَاثِ طَرَائِقَ: رَاغِبِينَ، رَاهِبِينَ، وَاثْنَانِ عَلَى بَعِيرٍ، وَثَلَاثَةٌ عَلَى بَعِيرٍ، وَعَشَرَةٌ عَلَى بَعِيرٍ، وَتَحْشُرُ بَقِيَّتَهُمُ النَّارُ، تَقِيلُ مَعَهُمْ حَيْثُ قَالُوا، وَتَبِيتُ مَعَهُمْ حَيْثُ بَاتُوا، وَتُصْبِحُ مَعَهُمْ حَيْثُ أَصْبَحُوا، وَتُمْسِي مَعَهُمْ حَيْثُ أَمْسَوْا.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ إِلَّا وُهَيْبٌ، وَابْنُ جُرَيْجٍ، تَفَرَّدَ بِهِ: حَجَّاجٌ الْأَعْوَرُ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ I ".
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں کو تین طریقوں پر اکٹھا کیا جائے گا: کچھ امید اور شوق رکھنے والے اور خوف زدہ ہوں گے؛ (کچھ ایسے ہوں گے کہ) دو آدمی ایک اونٹ پر، تین آدمی ایک اونٹ پر اور دس آدمی ایک اونٹ پر سوار ہوں گے؛ اور ان میں سے باقی ماندہ لوگوں کو آگ اکٹھا کرے گی، جو ان کے ساتھ دوپہر کے آرام کے وقت وہیں ٹھہرے گی جہاں وہ ٹھہریں گے، رات کو ان کے ساتھ وہیں رہے گی جہاں وہ رات گزاریں گے، صبح کو ان کے ساتھ وہیں ہوگی جہاں وہ صبح کریں گے، اور شام کو ان کے ساتھ وہیں ہوگی جہاں وہ شام کریں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن طاؤس سے وہیب اور ابن جریج کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابن جریج سے روایت کرنے میں حجاج اعور منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5107]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6522، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2861، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7336، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2084 / 5، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2223، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35539»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5107 in Urdu