🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5124
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ الْمُسْتَمْلِيُّ قَالَ: نَا عُبَيْدُ اللهِ ابْنُ عَائِشَةَ قَالَ: نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، عَنْ أَبِي مَدِينَةَ الدَّارِمِيِّ - وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ - قَالَ: كَانَ الرَّجُلَانِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ I " إِذَا الْتَقَيَا لَمْ يَفْتَرِقَا حَتَّى يَقْرَأَ أَحَدُهُمَا عَلَى الْآخَرِ: وَالْعَصْرِ إِنَّ الإِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍ، ثُمَّ يُسَلِّمُ أَحَدُهُمَا عَلَى الْآخَرِ I ".
قَالَ عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ: I " اسْمُ أَبِي مَدِينَةَ: عَبْدُ اللهِ بْنُ حِصْنٍ I " I ".
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي مَدِينَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ I ".
سیدنا ابو مدینہ دارمی رضی اللہ عنہ سے، جنہیں شرفِ صحبت حاصل تھا، روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے دو آدمی جب آپس میں ملتے تو اس وقت تک جدا نہ ہوتے جب تک ان میں سے ایک دوسرے کو یہ سورت نہ پڑھ کر سنا لیتا: ﴿وَالْعَصْرِ إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍ﴾ ”زمانے کی قسم! بے شک انسان خسارے میں ہے“، پھر ان میں سے ایک دوسرے کو سلام کرتا۔
امام علی بن مدینی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابو مدینہ کا نام عبداللہ بن حصن ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابو مدینہ سے صرف اسی سند سے روایت کی جاتی ہے، اسے روایت کرنے میں حماد بن سلمہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5124]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 233» »
«قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح غير ابن عائشة وهو ثقة «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 307» »

الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5124 in Urdu