🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5140
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ شُعَيْبٍ قَالَ: نَا خَالِدُ بْنُ خِدَاشٍ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ: نَا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ كَعْبٍ الْحِمْيَرِيِّ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ الصَّائِمُ؟ فَقَالَ: I " سَلْ هَذِهِ I " - لِأُمِّ سَلَمَةَ وَهِيَ جَالِسَةٌ - فَقَالَتْ: إِنَّهُ لَيَفْعَلُ. فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، قَدْ غَفَرَ اللهُ لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ؟ قَالَ: أَمَا وَاللهِ، إِنِّي لَأَخْشَاكُمْ لِلهِ وَأَتْقَاكُمْ.
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ I ".
سیدنا عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ کیا روزہ دار بوسہ لے سکتا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے، جو وہاں بیٹھی تھیں، فرمایا: ”اس سے پوچھ لو۔“ تو انہوں نے کہا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایسا کرتے ہیں۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اللہ نے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اگلی پچھلی تمام لغزشیں معاف فرما دی ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سنو! اللہ کی قسم! میں تم سب سے زیادہ اللہ سے ڈرنے والا اور تم سب سے زیادہ متقی ہوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عمر بن ابی سلمہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اس میں عمرو بن حارث منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5140]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1108، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3538، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8202، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8294، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1923»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5140 in Urdu