🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5201
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسِ بْنِ كَامِلٍ قَالَ: نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ قَالَ: نَا أَبُو مَعْشَرٍ الْبَرَّاءُ قَالَ: حَدَّثَنِي مَيَّاحُ بْنُ سَرِيعٍ قَالَ: حَدَّثَنِي مُجَاهِدٌ، أَنَّ رَجُلًا كُوفِيًّا سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ، فَوَضَعَ إِصْبَعَيْهِ فِي أُذُنَيْهِ، وَقَالَ: صُمَّتَا إِنْ كَذَبْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، سَمِعْتُهُ يَقُولُ: الْمِذْرُ كُلُّهُ حَرَامٌ، أَسْوَدُهُ، وَأَحْمَرُهُ، وَأَخْضَرُهُ، وَأَبْيَضُهُ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَيَّاحِ بْنِ سَرِيعٍ إِلَّا أَبُو مَعْشَرٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ الْبُرْسَانِيُّ I ".
امام مجاہد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک کوفی شخص نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مٹکے کی نبیذ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے اپنی دونوں انگلیاں اپنے کانوں میں ڈال لیں اور فرمایا: ”اگر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھ رہا ہوں تو یہ دونوں کان بہرے ہو جائیں! میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”مٹی (گارے) کے برتن کی نبیذ ساری کی ساری حرام ہے، خواہ وہ کالی ہو، سرخ ہو، سبز ہو یا سفید۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو میاح بن سریع سے ابو معشر اور محمد بن بکر برسانی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5201]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 11176»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5201 in Urdu