🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5228
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ السَّقَطِيُّ قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ الْيَمَامِيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا خَرَجَ الرَّجُلُ حَاجًّا بِنَفَقَةٍ طَيِّبَةٍ، وَوَضَعَ رِجْلَهُ فِي الْغَرْزِ، فَنَادَى: لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، نَادَاهُ [ مُنَادٍ ] مِنَ السَّمَاءِ: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ، زَادُكَ حَلَالٌ، وَرَاحِلَتُكَ حَلَالٌ، وَحَجُّكُ مَبْرُورٌ غَيْرُ مَأْزُورٍ، وَإِذَا خَرَجَ بِالنَّفَقَةِ الْخَبِيثَةِ، فَوَضَعَ رِجْلَهُ فِي الْغَرْزِ، فَنَادَى: لَبَّيْكَ، نَادَاهُ مُنَادٍ مِنَ السَّمَاءِ: لَا لَبَّيْكَ وَلَا سَعْدَيْكَ، زَادُكَ حَرَامٌ وَنَفَقَتُكَ حَرَامٌ، وَحَجُّكَ غَيْرُ مَبْرُورٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی آدمی حلال کمائی کا خرچ لے کر حج کے لیے نکلتا ہے، پھر (سواری کی) رکاب میں اپنا پاؤں رکھ کر پکارتا ہے: «لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ» (اے اللہ! میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں) تو آسمان سے ایک پکارنے والا اسے جواب دیتا ہے: «لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ» (تیری حاضری قبول اور تیری سعادت مبارک ہو)، تیرا زادِ راہ حلال ہے، تیری سواری حلال ہے اور تیرا حج مقبول ہے، گناہ سے پاک ہے۔ اور جب کوئی حرام کمائی کا خرچ لے کر نکلتا ہے، پھر رکاب میں پاؤں رکھ کر «لَبَّيْكَ» پکارتا ہے تو آسمان سے پکارنے والا اسے جواب دیتا ہے: «لَا لَبَّيْكَ وَلَا سَعْدَيْكَ» (نہ تیری حاضری قبول ہے اور نہ تیرے لیے کوئی سعادت ہے)، تیرا زادِ راہ حرام ہے، تیرا خرچ حرام ہے اور تیرا حج نامقبول ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5228]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه سليمان بن داود اليمامي وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 292» »
«أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 8638»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف سليمان بن داود اليمامي


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5228 in Urdu