🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5254
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ شَاهِينَ قَالَ: نَا أَبُو الْوَلِيدِ قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يُفَضِّلُ بَعْضًا عَلَى بَعْضٍ فِي الْقَسْمِ، وَكَانَ أَقَلُّ يَوْمٍ إِلَّا وَهُوَ يَطُوفُ عَلَيْنَا جَمِيعًا، فَيُصِيبُ مِنْ كُلِّ امْرَأَةٍ مِنْ غَيْرِ مَسِيسٍ حَتَّى يَبْلُغَ الَّتِي هُوَ يَوْمُهَا، فَيَمْكُثُ عِنْدَهَا I "، وَلَقَدْ قَالَتْ لَهُ سَوْدَةُ بِنْتُ زَمْعَةَ - حِينَ أَسَنَّتْ وَفَرِقَتْ أَنْ يُفَارِقَهَا -: يَا رَسُولَ اللهِ، يَوْمِي الَّذِي يُصِيبُنِي مِنْكَ لِعَائِشَةَ، فَقَبِلَ ذَلِكَ مِنْهَا، وَفِي أَشْبَاهِهَا نَزَلَتْ: وَإِنِ امْرَأَةٌ خَافَتْ مِنْ بَعْلِهَا نُشُوزًا أَوْ إِعْرَاضًا الْآيَةَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ إِلَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باریوں کی تقسیم میں ایک بیوی کو دوسری پر فوقیت نہیں دیتے تھے، اور کم ہی ایسا ہوتا کہ کوئی دن گزرے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہم سب کے پاس چکر نہ لگاتے، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر بیوی کے پاس جا کر بغیر مباشرت کے اس سے ملتے، یہاں تک کہ اس بیوی کے پاس پہنچتے جس کی اس دن باری ہوتی اور وہیں ٹھہر جاتے۔ اور جب سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا عمر رسیدہ ہو گئیں اور انہیں اندیشہ ہوا کہ کہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں جدا نہ کر دیں تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میری جو باری آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں مجھے ملتی ہے وہ عائشہ کے لیے ہے۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی یہ بات قبول فرما لی۔ اور اسی طرح کے معاملات کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ﴿وَإِنِ امْرَأَةٌ خَافَتْ مِنْ بَعْلِهَا نُشُوزًا أَوْ إِعْرَاضًا﴾ ”اور اگر کسی عورت کو اپنے شوہر کی طرف سے زیادتی یا بے رخی کا اندیشہ ہو“ الآیہ۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشام بن عروہ سے عبدالرحمن بن ابی الزناد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5254]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5212، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1463، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4211، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 468، 2366، 2776، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8885، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2135، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1972، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13564، 13565، 14851، 14871، 14872، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3735، 3736، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25033، 25115، 25404، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1573، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4621، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 16733، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2362، والطبراني فى «الكبير» برقم: 81، 83، 82، 84، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1518»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5254 in Urdu