🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5257
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ التُّرْكِيُّ الْبَغْدَادِيُّ قَالَ: نَا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبِرَكِيُّ قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ أَبُو الْمُغَلِّسِ قَالَ: نَا نُوحُ بْنُ ذَكْوَانَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: جَاءَ حَبِيبُ بْنُ الْحَارِثِ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي رَجُلٌ مِقْرَافٌ لِلذُّنُوبِ؟ قَالَ: فَتُبْ إِلَى اللهِ يَا حَبِيبُ. قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي أَتُوبُ ثُمَّ أَعُودُ؟ قَالَ: I " فَكُلَّمَا أَذْنَبْتَ فَتُبْ I ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِذًا تَكْثُرُ ذُنُوبِي؟ فَقَالَ: I " فَعَفْوُ اللهِ أَكْثَرُ مِنْ ذُنُوبِكَ يَا حَبِيبُ بْنَ الْحَارِثِ.
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبِرَكِيُّ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ سیدنا حبیب بن حارث رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں ایسا آدمی ہوں جو بہت زیادہ گناہوں کا ارتکاب کرتا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے حبیب! اللہ کے حضور توبہ کرو۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں توبہ کرتا ہوں، پھر دوبارہ گناہ کر بیٹھتا ہوں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب بھی گناہ کرو، توبہ کرو۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! پھر تو میرے گناہ بہت بڑھ جائیں گے؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے حبیب بن حارث! اللہ کی معافی تمہارے گناہوں سے کہیں زیادہ وسیع ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ہشام بن عروہ سے صرف اسی سند سے روایت کی جاتی ہے، اس میں عیسیٰ بن ابراہیم برکی منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5257]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه نوح بن ذكوان وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 200» »
«أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 4854»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف نوح بن ذكوان


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5257 in Urdu