🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5264
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ اللَّيْثِ الْجَوْهَرِيُّ قَالَ: نَا الْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ قَالَ: نَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: لَمَّا تَزَوَّجَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَالَجَتْنِي أُمِّي بِكُلِّ شَيْءٍ فَلَمْ أَسْمَنْ، فَأَطْعَمَتْنِي الْقِثَّاءَ بِالرُّطَبِ فَسَمِنْتُ كَأَحْسَنِ السِّمَنِ I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ إِلَّا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، تَفَرَّدَ بِهِ: الْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے نکاح کیا تو میری والدہ نے مجھے فربہ کرنے کے لیے ہر طرح کا علاج کیا مگر میں موٹی نہ ہوئی، پھر انہوں نے مجھے تازہ کھجوروں کے ساتھ ککڑی کھلائی تو میں خوب اچھی طرح فربہ ہو گئی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حماد بن زید سے زید بن حباب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور حسن بن صباح اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5264]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 2772، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6691، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3903، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3324، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14583، 14584، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4558، والبزار فى «مسنده» برقم: 47 / 24، 46 / 23، والطبراني فى «الكبير» برقم: 66، 67، 65»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5264 in Urdu