🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5276
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْبَرَاءِ قَالَ: نَا الْمُعَافَى بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ: نَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ بَكْرِ بْنِ خُنَيْسٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: ذُكِرَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رُقْيَةٌ مِنَ الْحُمَةِ، فَقَالَ: I " اعْرِضُوهَا عَلَيَّ I " فَعَرَضُوهَا عَلَيْهِ: بِسْمِ اللهِ، شَجَّةٌ قَرَنِيَّةٌ، مِلْحَةُ بَحْرٍ قَفْطَا، فَقَالَ: هَذِهِ مَوَاثِيقُ أَخَذَهَا سُلَيْمَانُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْهَوَامِّ، لَا أَرَى بِهَا بَأْسًا.
قَالَ: فَلُدِغَ رَجُلٌ - وَهُوَ مَعَ عَلْقَمَةَ - فَرَقَاهُ بِهَا، فَكَأَنَّمَا نَشِطَ مِنْ عِقَالٍ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ، وَلَا عَنْ إِسْمَاعِيلَ إِلَّا زَيْدُ بْنُ بَكْرٍ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ I ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے زہریلے جانور کے ڈنک کے دم کا ذکر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے میرے سامنے پیش کرو۔“ چنانچہ لوگوں نے وہ دم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا: «بِسْمِ اللهِ، شَجَّةٌ قَرْنِيَّةٌ، مِلْحَةُ بَحْرٍ قَفْطَا» ”اللہ کے نام سے، (یہ) سینگ والے کے سر کا زخم ہے، سمندر کا نمک ہے، قفطا۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ وہ عہد و پیمان ہیں جو سلیمان علیہ السلام نے زہریلے کیڑے مکوڑوں سے لیے تھے، میں اس (دم) میں کوئی حرج نہیں سمجھتا۔“
راوی بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی کو کسی زہریلے جانور نے ڈنک مارا، وہ علقمہ رحمہ اللہ کے ساتھ تھا، تو علقمہ رحمہ اللہ نے اس پر یہی دم کیا، (اور وہ ایسا تندرست ہو گیا) گویا اسے رسی کی بندش سے کھول دیا گیا ہو۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو معشر سے صرف اسماعیل بن مسلم نے روایت کیا ہے، اور اسماعیل سے صرف زید بن بکر نے، اور اس میں موسیٰ بن اعین منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5276]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه من لم أعرفه «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 111» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5705، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 220، 2196، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6104، 6430، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8365، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7499، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3884، 3889، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2056، 2056 (م)، 2057، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3513، 3516، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 19602، 19611، 19648، 19649، 19650، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2487، 2488، 12356، 12357، 12377، 12476، 20226، 20249، 20329، والحميدي فى «مسنده» برقم: 858، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2819، والبزار فى «مسنده» برقم: 3597، 6775، 7382، 7475، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 23997، 24002، 24003، 24007، والطبراني فى «الكبير» برقم: 733، 10050، 587، 588، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1449»

الحكم على الحديث:
فيه من لم يُعرف


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5276 in Urdu