🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 528
وَبِهِ: حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ قَالَ: نَا شُعَيْبُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، أَنَّ بُشَيْرَ بْنَ يَسَارٍ، أَخْبَرَهُ، أَنَّ حُصَيْنَ بْنَ مِحْصَنٍ أَخْبَرَهُ.
عَنْ عَمَّتِهِ، أَنَّهَا دَخَلَتْ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَقَالَ لَهَا: أَذَاتُ زَوْجٍ أَنْتِ؟ I " قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ: I " كَيْفَ أَنْتِ لَهُ؟ I "، قَالَتْ: مَا آلُوهُ إِلَّا مَا عَجَزْتُ عَنْهُ. فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: I " انْظُرِي أَيْنَ أَنْتِ مِنْهُ، فَإِنَّهُ جَنَّتُكِ وَنَارُكِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا شُعَيْبُ بْنُ إِسْحَاقَ.
حصین بن محصن رحمہ اللہ کی پھوپھی رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت فرمایا: ”کیا تم شوہر والی ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: ”جی ہاں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تم اس کے حق میں کیسی ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: ”میں اس کی خدمت و فرماں برداری میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی مگر یہ کہ جس سے میں عاجز آ جاؤں۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم خود دیکھو کہ تم اس کے نزدیک کیا مقام رکھتی ہو، کیونکہ وہی تمہاری جنت ہے اور وہی تمہاری آگ ہے۔“
اس حدیث کو اوزاعی رحمہ اللہ سے صرف شعیب بن اسحاق رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 528]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح خلا حصين وهو ثقة «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 306» »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 2785، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8913، 8914، 8915، 8918، 8919، 8916، 8917، 8920، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14823، والحميدي فى «مسنده» برقم: 358، والطبراني فى «الكبير» برقم: 450، 449»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 528 in Urdu