🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5296
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ الصَّائِغُ قَالَ: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ قَالَ: حَدَّثَنِي قَيْسٌ أَبُو عُمَارَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ عَادَ مَرِيضًا فَلَا يَزَالُ فِي الرَّحْمَةِ حَتَّى إِذَا قَعَدَ عِنْدَهُ اسْتَنْقَعَ فِيهَا، وَإِذَا قَامَ مِنْ عِنْدِهِ فَلَا يَزَالُ يَخُوضُ فِيهَا حَتَّى يَرْجِعَ مِنْ حَيْثُ خَرَجَ، وَمَنْ عَزَّى أَخَاهُ الْمُؤْمِنَ مِنْ مُصِيبَةٍ كَسَاهُ اللهُ حُلَل الْكَرَامَةِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ.
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ I ".
سیدنا عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص کسی مریض کی عیادت کرتا ہے وہ برابر اللہ کی رحمت میں رہتا ہے، یہاں تک کہ جب اس کے پاس بیٹھ جاتا ہے تو رحمت میں پوری طرح ڈوب جاتا ہے، اور جب اس کے پاس سے اٹھتا ہے تو واپس اپنی جگہ پہنچنے تک مسلسل رحمت میں غوطہ زن رہتا ہے۔ اور جو شخص اپنے مومن بھائی کو کسی مصیبت پر تسلی دے، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے عزت و کرامت کے جوڑے پہنائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور اس میں ابن ابی اویس منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5296]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله موثقون «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 297» »
«أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 7187، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 288، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2472»

الحكم على الحديث:
رجاله موثقون


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5296 in Urdu