🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5310
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الصَّبَّاحِ الْبَغْدَادِيُّ قَالَ: نَا هَانِئُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ الْإِسْكَنْدَرَانِيُّ، قَالَ: نَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ وَسُمَيٍّ، مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ أَتَى فُقَرَاءُ الْمُسْلِمِينَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، ذَهَبَ ذَوُو الْأَمْوَالِ بِالدَّرَجَاتِ يُصَلُّونَ كَمَا نُصَلِّي، وَيَصُومُونَ كَمَا نَصُومُ، وَيَحُجُّونَ كَمَا نَحُجُّ، وَلَهُمْ فُضُولُ أَمْوَالٍ يَتَصَدَّقُونَ مِنْهَا، وَلَيْسَ لَنَا مَا نَتَصَدَّقُ، فَقَالَ: أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى أَمْرٍ إِذَا فَعَلْتُمُوهُ أَدْرَكْتُمْ مَنْ سَبَقَكُمْ، وَلَمْ يَلْحَقْكُمْ مَنْ خَلْفَكُمْ، إِلَّا مَنْ عَمِلَ بِمِثْلِ مَا عَمِلْتُمْ؟ تُسَبِّحُونَ اللهَ دُبُرَ كُلِّ صَلَاةٍ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَتَحْمَدُونَهُ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَتُكَبِّرُونَهُ أَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ I ". فَبَلَغَ ذَلِكَ الْأَغْنِيَاءَ، فَقَالُوا مِثْلَ مَا قَالُوا، فَأَتَوْا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخْبَرُوهُ، فَقَالَ: I " ذَلِكَ فَضْلُ اللهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مسلمانوں کے فقراء رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! مال والے بلند درجات لے گئے، وہ نماز پڑھتے ہیں جیسے ہم پڑھتے ہیں، روزے رکھتے ہیں جیسے ہم رکھتے ہیں، اور حج کرتے ہیں جیسے ہم کرتے ہیں، لیکن ان کے پاس زائد مال ہے جس سے وہ صدقہ کرتے ہیں اور ہمارے پاس صدقہ کرنے کو کچھ نہیں۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں کہ جب تم اسے کرو تو اپنے سے آگے نکل جانے والوں کو پا لو اور تمہارے بعد والے تمہیں نہ پا سکیں، سوائے اس کے جو تمہارے جیسا عمل کرے؟ تم ہر نماز کے بعد تینتیس بار سبحان اللہ، تینتیس بار الحمد للہ اور چونتیس بار اللہ اکبر کہا کرو۔“ یہ بات مال داروں کو پہنچی تو انہوں نے بھی وہی کہنا شروع کر دیا جو فقراء کہتے تھے۔ چنانچہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اللہ کا فضل ہے، وہ جسے چاہتا ہے عطا فرماتا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5310]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 843، 6329، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 595، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 749، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2014، 2015، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9898، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1504، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1393، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3071، 3072، 3073، 3074، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7363، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6587، والبزار فى «مسنده» برقم: 8953، 8954، 8960، 9105، والطبراني فى «الصغير» برقم: 802، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 299»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5310 in Urdu