🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5330
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ قَالَ: نَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ الصُّدَائِيُّ قَالَ: نَا جُمَيْعُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ رَاشِدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أُمِّهِ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ، ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ، فَلَا دِينَ إِلَّا دِينُكَ I ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ قُلُوبُ الْعِبَادِ بِيَدِ اللهِ؟ قَالَ: I " نَعَمْ، بَيْنَ إِصْبَعَيْنِ مِنْ أَصَابِعِ اللهِ، فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يُقَلِّبَ قَلْبَ عَبْدٍ قَلَّبَهُ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبَّادِ بْنِ رَاشِدٍ إِلَّا جُمَيْعُ بْنُ مُحَمَّدٍ، تَفَرَّدَ بِهِ: الصُّدَائِيُّ I ".
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ دعا کرتے ہوئے سنا: «يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ، ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ، فَلَا دِينَ إِلَّا دِينُكَ» ”اے دلوں کو پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھ، کیونکہ تیرے دین کے سوا کوئی دین (معتبر) نہیں۔“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا بندوں کے دل اللہ کے ہاتھ میں ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، وہ اللہ کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان ہیں، پس جب وہ کسی بندے کا دل پھیرنا چاہتا ہے تو اسے پھیر دیتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عباد بن راشد سے جمیع بن محمد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں صدائی منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5330]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 3522، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27162، 27219، 27321، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1713، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6919، 6986، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1534، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 29807، 31045، والطبراني فى «الكبير» برقم: 772، 785، 865، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2381، 9432»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5330 in Urdu