🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5339
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ خَلَفٍ الْعَطَّارُ قَالَ: نَا مُوسَى بْنُ جَعْفَرِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْجَعْفَرِيُّ قَالَ: ثَنَا هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُمَرَ قَالَ: لَمَّا قُبِضَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جِئْتُ أَنَا وَأَبُو بَكْرٍ إِلَى عَلِيٍّ، فَقُلْنَا: مَا تَقُولُ فِيمَا تَرَكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: I " نَحْنُ أَحَقُّ النَّاسِ بِرَسُولِ اللهِ وَبِمَا تَرَكَ I " قَالَ: فَقُلْتُ: وَالَّذِي بِخَيْبَرَ؟ قَالَ: I " وَالَّذِي بِخَيْبَرَ I ". قُلْتُ: وَالَّذِي بِفَدَكَ؟ فَقَالَ: وَالَّذِي بِفَدَكَ. فَقُلْتُ: I " أَمَا وَاللهِ حَتَّى تَحُزُّوا رِقَابَنَا بِالْمَنَاشِيرِ، فَلَا I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ إِلَّا هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ، وَلَا عَنْ هِشَامٍ إِلَّا مُوسَى بْنُ جَعْفَرٍ الْجَعْفَرِيُّ، تَفَرَّدَ بِهِمَا: مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ خَلَفٍ الْعَطَّارُ I ".
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی تو میں اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ہم نے کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کچھ ترکے میں چھوڑا ہے اس کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟“ انہوں نے کہا: ”ہم سب لوگوں سے بڑھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چھوڑے ہوئے مال کے حق دار ہیں۔“ میں نے کہا: ”اور جو خیبر میں ہے؟“ انہوں نے کہا: ”اور جو خیبر میں ہے۔“ میں نے کہا: ”اور جو فدک میں ہے؟“ انہوں نے کہا: ”اور جو فدک میں ہے۔“ تو میں نے کہا: ”سنو! اللہ کی قسم! جب تک تم ہماری گردنیں آروں سے نہ کاٹ ڈالو (ہم یہ تسلیم نہیں کریں گے)، ہرگز نہیں!“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں حدیثوں کو زید بن اسلم رحمہ اللہ سے ہشام بن سعد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ہشام سے موسیٰ بن جعفر جعفری کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا؛ ان دونوں کو روایت کرنے میں محمد بن علی بن خلف عطار منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5339]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه موسى بن جعفر بن إبراهيم وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 40» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف موسى بن جعفر بن إبراهيم


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5339 in Urdu