🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5354
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ قَالَ: ثَنَا يَحْيَى بْنُ عَيَّاشٍ قَالَ: ثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْأُبُلِّيُّ قَالَ: ثَنَا مِسْعَرٌ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ أَبْعَثَ فِي النَّاسِ مُعَلِّمِينَ، كَمَا بَعَثَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ الْحَوَارِيِّينَ إِلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ I "، فَقِيلَ لَهُ: أَيْنَ أَنْتَ عَنْ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ، أَلَا تَبْعَثُ بِهِمَا؟ فَقَالَ: I " إِنَّهُمَا لَا غِنَى لِي عَنْهُمَا، إِنَّهُمَا مِنَ الدِّينِ كَالرَّأْسِ مِنَ الْجَسَدِ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ مِسْعَرٍ إِلَّا حَفْصٌ I ".
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے ارادہ کیا کہ لوگوں میں معلمین بھیجوں، جیسے عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام نے حواریوں کو بنی اسرائیل کی طرف بھیجا تھا۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا: ”آپ ابوبکر اور عمر (رضی اللہ عنہما) سے کیوں صرفِ نظر کر رہے ہیں؟ کیا آپ انہیں نہیں بھیجیں گے؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے ان دونوں سے بے نیازی نہیں ہو سکتی، یہ دونوں دین میں ایسے ہیں جیسے جسم میں سر۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں حدیثوں کو مسعر سے صرف حفص نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5354]
تخریج الحدیث: «قال ابن عدي: لحفص بن عمر هذا غير ما ذكرت من الحديث ومنها الحديث المراد وأحاديثه كلها إما منكر المتن أو منكر الإسناد «الكامل في الضعفاء، ج 3، ص 288» »
«قال الهيثمي: فيه حفص بن عمر الأيلي وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 53» »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 4474»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف حفص بن عمر الأيلي


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5354 in Urdu