🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5359
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ قَالَ: نَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَجَّاجِ بْنِ الصَّلْتِ الْكُوفِيُّ قَالَ: نَا عَمِّي مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ: ثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، عَنْ أَبِي حَصِينٍ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَوْ غَيْرِهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَيَعْجِزُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ ثُلُثَ الْقُرْآنِ؟ فَقَالُوا: مَنْ يَسْتَطِيعُ ذَلِكَ؟ قَالَ: أَمَا يَسْتَطِيعُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ فَإِنَّهَا تَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي حَصِينٍ إِلَّا قَيْسٌ، وَلَا عَنْ قَيْسٍ إِلَّا ابْنُ الصَّلْتِ، تَفَرَّدَ بِهِ: ابْنُ أَخِيهِ أَحْمَدُ بْنُ الْحَجَّاجِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ یا کسی اور صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی ایک تہائی قرآن پڑھنے سے عاجز ہے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اس کی طاقت کون رکھتا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ پڑھنے کی استطاعت نہیں رکھتا؟ بلاشبہ یہ سورت تہائی قرآن کے برابر ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو حصین سے قیس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور قیس سے ابن الصلت کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔ اس میں ان کے بھتیجے احمد بن حجاج منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5359]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2576، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 10443، 10442، 10441، 10452، والدارمي فى «مسنده» برقم: 3476، 3477، والبزار فى «مسنده» برقم: 1855، 1866، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1211، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8669، 10245، 10318، 10484، 10485، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 741، 4783، 8480»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5359 in Urdu