🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5619
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ: نَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَوْصِلِيُّ قَالَ: ثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ، قَالَتْ: خَطَبَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: مَا بِي رَغْبَةٌ عَنْكَ، وَلَكِنِّي لَا أُحِبُّ أَنْ أَتَزَوَّجَ وَبَنِيَّ صِغَارٌ، فَقَالَ: لَكِ غَيْرُ ذَلِكَ؟ فَقُلْتُ: لَا. فَقَالَ: خَيْرُ نِسَاءٍ رَكِبْنَ الْإِبِلَ نِسَاءُ قُرَيْشٍ، أَحْنَاهُ عَلَى طِفْلٍ صَغِيرٍ، وَأَرْعَاهُ عَلَى بَعْلٍ فِي ذَاتِ يَدٍ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنِ الشَّعْبِيِّ إِلَّا أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ.
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے نکاح کا پیغام دیا تو میں نے عرض کیا: ”مجھے آپ سے کوئی بے رغبتی نہیں، لیکن مجھے یہ پسند نہیں کہ میں اس حال میں نکاح کروں کہ میرے بچے چھوٹے ہیں۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا اس کے علاوہ بھی کوئی وجہ ہے؟“ میں نے کہا: ”نہیں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اونٹوں پر سوار ہونے والی عورتوں میں سب سے بہتر قریش کی عورتیں ہیں، جو چھوٹے بچے پر سب سے زیادہ شفقت کرنے والی اور شوہر کے مال و متاع کی سب سے بڑھ کر نگہبانی کرنے والی ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اسماعیل بن ابی خالد سے شعبی کے واسطے سے یہ حدیث صرف ابو اسماعیل مؤدب نے روایت کی ہے، اس میں احمد بن ابراہیم منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5619]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 1067، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4242»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5619 in Urdu