🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5664
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، قَالَ: نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ طَرِيفٍ الْبَجَلِيُّ، قَالَ: نَا أَبِي، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْكُوفِيُّ، قَالَ: نَا جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ مُجْتَمِعُونَ، فَقَالَ: يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ، اتَّقُوا اللهَ، وَصِلُوا أَرْحَامَكُمْ، فَإِنَّهُ لَيْسَ مِنْ ثَوَابٍ أَسْرَعَ مِنْ صِلَةِ رَحِمٍ، وَإِيَّاكُمْ وَالْبَغْيَ، فَإِنَّهُ لَيْسَ مِنْ عُقُوبَةٍ أَسْرَعَ مِنْ عُقُوبَةِ بَغْيٍ، وَإِيَّاكُمْ وَعُقُوقَ الْوَالِدَيْنِ، فَإِنَّ رِيحَ الْجَنَّةِ يُوجَدُ مِنْ مَسِيرَةِ أَلْفِ عَامٍ، وَاللهِ لَا يَجِدُهَا عَاقٌّ، وَلَا قَاطِعُ رَحِمٍ، وَلَا شَيْخٌ زَانٍ، وَلَا جَارٌّ إِزَارَهُ خُيَلَاءَ، إِنَّمَا الْكِبْرِيَاءُ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، وَالْكَذِبُ كُلُّهُ إِثْمٌ إِلَّا مَا نَفَعْتَ بِهِ مُؤْمِنًا، وَدَفَعْتَ بِهِ عَنْ دِينٍ، وَإِنَّ فِي الْجَنَّةِ لَسُوقًا مَا يُبَاعُ فِيهَا وَلَا يُشْتَرَى، لَيْسَ فِيهَا إِلَّا الصُّوَرُ، فَمَنْ أَحَبَّ صُورَةً مِنْ رَجُلٍ أَوِ امْرَأَةٍ دَخَلَ فِيهَا.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ جَابِرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ طَرِيفٍ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، اس وقت ہم جمع تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے مسلمانوں کی جماعت! اللہ سے ڈرو اور اپنے رشتے جوڑو، کیونکہ صلہ رحمی سے بڑھ کر جلد ملنے والا کوئی ثواب نہیں۔ اور سرکشی و ظلم سے بچو، کیونکہ سرکشی کی سزا سے بڑھ کر جلد ملنے والی کوئی سزا نہیں۔ اور والدین کی نافرمانی سے بچو، کیونکہ جنت کی خوشبو ہزار سال کی مسافت سے محسوس کی جاتی ہے، مگر اللہ کی قسم! نافرمان، قطع رحمی کرنے والا، بدکار بوڑھا اور تکبر سے اپنا تہبند گھسیٹنے والا اسے نہیں پائے گا۔ بڑائی تو صرف اللہ رب العالمین ہی کے لیے ہے۔ اور ہر جھوٹ گناہ ہے، سوائے اس کے جس کے ذریعے تم کسی مومن کو نفع پہنچاؤ اور دین کا دفاع کرو۔ اور جنت میں ایک بازار ہے جس میں نہ خرید و فروخت ہوتی ہے، نہ اس میں صورتوں کے سوا کچھ ہے، چنانچہ جو شخص کسی مرد یا عورت کی کوئی صورت پسند کرے گا وہ اس میں داخل ہو جائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اور اس میں احمد بن محمد بن طریف منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5664]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه محمد بن كثير الكوفي وهو ضعيف جدا «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 125» »
«قال الهيثمي: وفيه محمد بن كثير عن جابر الجعفي وكلاهما ضعيف جدا «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 149» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا لضعف محمد بن كثير الكوفي وجابر الجعفي


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5664 in Urdu