🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5683
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ بِشْرٍ الْحَرِيرِيُّ، قَالَ: نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلَّامٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ بَعْجَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَدْرٍ الْجُهَنِيِّ، أَنَّ أَبَاهُ أَخْبَرَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُمْ يَوْمًا: هَذَا يَوْمُ عَاشُورَاءَ، فَصُومُوهُ، فَقَامَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، تَرَكْتُ قَوْمِي، مِنْهُمْ صَائِمٌ، وَمِنْهُمْ مُفْطِرٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اذْهَبْ إِلَيْهِمْ، فَمَنْ كَانَ مِنْهُمْ مُفْطِرًا فَلْيُمْسِكْ، وَمَنْ كَانَ صَائِمًا فَلْيُتِمَّ صَوْمَهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ إِلَّا مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلَّامٍ، وَلَا يُرْوَى عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَدْرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا عبداللہ بن بدر جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن ان سے فرمایا: ”یہ عاشورہ کا دن ہے، لہٰذا اس کا روزہ رکھو۔“ تو بنو عمرو بن عوف کا ایک آدمی کھڑا ہوا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں اپنی قوم کو اس حال میں چھوڑ کر آیا ہوں کہ ان میں سے کچھ روزے سے ہیں اور کچھ روزے سے نہیں ہیں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کے پاس جاؤ، ان میں سے جو روزے سے نہ ہو وہ (دن کے باقی حصے میں) کھانے پینے سے رکا رہے اور جو روزے سے ہو وہ اپنا روزہ پورا کرے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ بن ابی کثیر رحمہ اللہ سے معاویہ بن سلام رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور عبداللہ بن بدر رضی اللہ عنہ سے یہ صرف اسی سند سے مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5683]
تخریج الحدیث: «قال ابن حجر: هذا إسناد صحيح «الإصابة في تمييز الصحابة، ج 6، ص 32» »
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 16، وأحمد فى «مسنده» برقم: 28294»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5683 in Urdu