🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5757
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى بْنِ الرَّبِيعِ بْنِ أَبِي رَاشِدٍ، قَالَ: ثَنَا عَمْرُو بْنُ عَطِيَّةَ، عَنْ أَبِيهِ عَطِيَّةَ قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ بُرَيْدَةَ، أَنَّ بُرَيْدَةَ حَدَّثَهُ أَنَّهُ شَهِدَ نَبِيَّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا يُؤَمَّرُ رَجُلٌ عَلَى عَشَرَةٍ فَمَا فَوْقَهُمْ إِلَّا جِيءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْلُولَةً يَدُهُ إِلَى عُنُقِهِ، فَإِنْ كَانَ مُحْسِنًا فُكَّ عَنْهُ، وَإِنْ كَانَ مُسِيئًا زَادَ غُلًّا إِلَى غُلِّهِ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطِيَّةَ إِلَّا ابْنُهُ عَمْرٌو، وَعِيسَى بْنُ الْمُسَيِّبِ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے (اور انہوں نے سنا کہ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کو بھی دس یا اس سے زائد افراد پر امیر بنایا جائے گا، اسے قیامت کے دن اس حال میں لایا جائے گا کہ اس کا ہاتھ اس کی گردن کے ساتھ بندھا ہوگا۔ اگر وہ نیکو کار ہوا تو اس کی بیڑی کھول دی جائے گی، اور اگر برا نکلا تو اس کی بیڑیوں میں ایک اور بیڑی کا اضافہ کر دیا جائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عطیہ سے صرف ان کے بیٹے عمرو اور عیسیٰ بن مسیب نے روایت کی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5757]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 4469، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4763»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5757 in Urdu