🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5862
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ أَبُو عُمَرَ الضَّرِيرُ، قَالَ: نَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، قَالَ: نَا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْمَعْرُورِ بْنِ سُوَيْدٍ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: انْظُرْ أَيَّ رَجُلٍ تَرَى فِي عَيْنِكَ أَرْفَعَ، فَنَظَرْتُ، فَإِذَا رَجُلٌ عَلَيْهِ حُلَّةٌ، وَحَوْلَهُ نَاسٌ، قُلْتُ: هَذَا، قَالَ: انْظُرْ أَيَّ رَجُلٍ تَرَى أَدْنَى فِي عَيْنِكَ، فَنَظَرْتُ فَإِذَا رَجُلٌ عَلَيْهِ كِسَاءٌ، قُلْتُ: هَذَا، قَالَ: هَذَا خَيْرٌ عِنْدَ اللهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ قُرَابِ الْأَرْضِ مِثْلَ هَذَا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ فُضَيْلِ بْنِ عِيَاضٍ إِلَّا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ.
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں مسجد میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دیکھو، تمہاری نظر میں کون سا آدمی سب سے بلند مرتبہ لگتا ہے؟“ میں نے نظر دوڑائی تو ایک آدمی نظر آیا جس پر قیمتی جوڑا تھا اور اس کے گرد لوگ جمع تھے، میں نے عرض کیا: ”یہ۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اب دیکھو، تمہاری نظر میں کون سا آدمی سب سے کم مرتبہ لگتا ہے؟“ میں نے دیکھا تو ایک آدمی نظر آیا جس پر ایک موٹی چادر تھی، میں نے عرض کیا: ”یہ۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ شخص قیامت کے دن اللہ کے نزدیک اس جیسے زمین بھر کے لوگوں سے بہتر ہوگا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو فضیل بن عیاض رحمہ اللہ سے احمد بن یونس رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5862]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 681، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21792، 21793، 21794، 21795، 21893، والبزار فى «مسنده» برقم: 3979، 4018، 4019، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35457، 35458»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5862 in Urdu