🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5865
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُقْبَةَ الشَّيْبَانِيُّ الْكُوفِيُّ، قَالَ: نَا أَبُو كُرَيْبٍ، قَالَ: ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ شَيْبَانَ، عَنْ فِرَاسٍ، عَنْ عَطِيَّةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ سَمَّعَ سَمَّعَ اللهُ بِهِ، وَمَنْ رَاءَى رَاءَى اللهُ بِهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ فِرَاسٍ إِلَّا شَيْبَانُ، تَفَرَّدَ بِهِ مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے لوگوں کو سنانے کے لیے عمل کیا، اللہ تعالیٰ اس کی ریاکاری لوگوں کو سنا کر اسے رسوا کر دے گا، اور جس نے دکھاوے کے لیے عمل کیا، اللہ تعالیٰ اسے دکھاوے کی سزا دیتے ہوئے لوگوں کے سامنے اس کا پردہ چاک کر دے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو فراس سے شیبان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، معاویہ بن ہشام اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5865]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 2381، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4206، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11533، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1059، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 36449»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5865 in Urdu