🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 587
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ قَالَ: نَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ: نَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ.
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فِي قَوْلِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ: مَا قَطَعْتُمْ مِنْ لِينَةٍ أَوْ تَرَكْتُمُوهَا قَائِمَةً عَلَى أُصُولِهَا فَبِإِذْنِ اللهِ قَالَ: اللِّينَةُ: النَّخْلَةُ. وَلِيُخْزِيَ الْفَاسِقِينَ قَالَ: اسْتَنْزَلُوهُمْ مِنْ حُصُونِهِمْ، وَأُمِرُوا بِقَطْعِ النَّخْلِ، فَحَكَّ فِي صُدُورِهِمْ، فَقَالَ الْمُسْلِمُونَ: قَطَعْنَا بَعْضَهَا وَتَرَكْنَا بَعْضَهَا، فَلَنَسْأَلَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: هَلْ لَنَا فِيمَا قَطَعْنَا مِنْ أَجْرٍ؟ وَهَلْ عَلَيْنَا فِيمَا تَرَكْنَا مِنْ وِزْرٍ؟ فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: مَا قَطَعْتُمْ مِنْ لِينَةٍ أَوْ تَرَكْتُمُوهَا قَائِمَةً عَلَى أُصُولِهَا فَبِإِذْنِ اللهِ وَلِيُخْزِيَ الْفَاسِقِينَ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ إِلَّا حَفْصٌ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَفَّانُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ عزوجل کے اس فرمان: ﴿مَا قَطَعْتُمْ مِنْ لِينَةٍ أَوْ تَرَكْتُمُوهَا قَائِمَةً عَلَى أُصُولِهَا فَبِإِذْنِ اللَّهِ﴾ ”جو کھجور کے درخت تم نے کاٹ ڈالے یا انہیں ان کی جڑوں پر کھڑا رہنے دیا تو یہ اللہ کے حکم سے تھا“ کے متعلق فرماتے ہیں: ” «اللِّينَةُ» سے مراد کھجور کا درخت ہے۔ نیز ﴿وَلِيُخْزِيَ الْفَاسِقِينَ﴾ ”اور تاکہ وہ نافرمانوں کو رسوا کرے“ کے متعلق فرمایا کہ (مسلمانوں نے دشمنوں کو) ان کے قلعوں سے نیچے اتار لیا، اور انہیں کھجور کے درخت کاٹنے کا حکم دیا گیا تو ان کے دلوں میں (اس عمل کی بابت) کچھ تذبذب پیدا ہوا، چنانچہ مسلمانوں نے کہا: ہم نے کچھ درخت کاٹ دیے اور کچھ چھوڑ دیے، اب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ضرور دریافت کریں گے کہ کیا ہمیں ان درختوں کے کاٹنے پر کوئی اجر ملے گا؟ اور کیا ان کے چھوڑ دینے پر ہم پر کوئی گناہ ہے؟ تب اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿مَا قَطَعْتُمْ مِنْ لِينَةٍ أَوْ تَرَكْتُمُوهَا قَائِمَةً عَلَى أُصُولِهَا فَبِإِذْنِ اللَّهِ وَلِيُخْزِيَ الْفَاسِقِينَ﴾ ”جو کھجور کے درخت تم نے کاٹ ڈالے یا انہیں ان کی جڑوں پر کھڑا رہنے دیا تو یہ اللہ کے حکم سے تھا اور تاکہ وہ نافرمانوں کو رسوا کرے“۔“
اس حدیث کو حبیب بن ابی عمرہ رحمہ اللہ سے صرف حفص رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے اسے نقل کرنے میں عفان رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 587]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 143، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8556، 11510، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3303، والبزار فى «مسنده» برقم: 5146، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33830، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1111»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 587 in Urdu