🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5926
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ، قَالَ: نَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ، قَالَ: نَا مُرَجَّى بْنُ رَجَاءٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُحِرَ فَدَعَا رَبَّهُ، ثُمَّ قَالَ: أَمَا عَلِمْتِ أَنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ اسْتَجَابَ لِي؟ أَتَانِي مَلَكَانِ، فَقَعَدَ أَحَدُهُمَا عِنْدَ رَأْسِي وَالْآخَرُ عِنْدَ رِجْلَيَّ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِلْآخَرِ: مَا بِالرَّجُلِ؟ فَقَالَ: مَسْحُورٌ، فَقَالَ: مَنْ سَحَرَهُ؟ قَالَ: لَبِيدُ بْنُ أَعْصَمَ الْيَهُودِيُّ، قَالَ: فِي أَيِّ شَيْءٍ؟ قَالَ: فِي مُشْطٍ وَمُشَاطَةٍ فِي جُفِّ نَخْلَةٍ بِبِئْرِ بَنِي رَيْسَانَ تَحْتَ الرَّاعُوفَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا عَلِيُّ، ائْتِهَا، فَإِذَا مَاؤُهَا مِثْلُ نُقَاعَةٍ، فَأَرَدْتُ أَنْ أَنْزَحَهَا، فَقَالَ: إِنَّ اللهَ قَدْ شَفَانِي.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُرَجَّى بْنِ رَجَاءٍ إِلَّا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جادو کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے رب سے دعا کی، پھر فرمایا: ”کیا تمہیں معلوم ہے کہ اللہ عزوجل نے میری دعا قبول فرما لی ہے؟ میرے پاس دو فرشتے آئے، ان میں سے ایک میرے سر کی جانب بیٹھ گیا اور دوسرا میرے پاؤں کی جانب۔ ایک نے دوسرے سے پوچھا: اس آدمی کو کیا ہوا ہے؟ اس نے کہا: اس پر جادو کیا گیا ہے۔ اس نے پوچھا: کس نے جادو کیا ہے؟ کہا: لبید بن اعصم یہودی نے۔ پوچھا: کس چیز میں؟ کہا: کنگھی اور کنگھی کے وقت جھڑنے والے بالوں میں، کھجور کے خوشے کے غلاف میں، بنو ریسان کے کنویں میں راعوفہ (کنویں کی تہ میں رکھے پتھر) کے نیچے۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے علی! اس کنویں پر جاؤ۔“ (سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ) میں گیا تو اس کا پانی ایسا تھا جیسے کسی چیز کو بھگو کر رکھا ہوا پانی ہو۔ میں نے ارادہ کیا کہ اس کا پانی نکال دوں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ نے مجھے شفا دے دی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مرجی بن رجاء سے حفص بن عمر حوضی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5926]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: والمتصل أصح «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 14، ص 165» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3175، 3268، 5763، 5765، 5766، 6063، 6391، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2189، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6583، 6584، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7569، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3545، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16590، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24874، 24938، 24985، 24986، 25289، والحميدي فى «مسنده» برقم: 261، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4882، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 23985، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5934»

الحكم على الحديث:
المتصل أصح


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5926 in Urdu