🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5931
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ، قَالَ: نَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، قَالَ: نَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، قَالَ: ثَنَا الْأَغَرُّ بْنُ الصَّبَّاحِ، عَنْ خَلِيفَةَ بْنِ حُصَيْنٍ، عَنْ أَبِي نَصْرٍ الْأَسَدِيِّ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: تَرَدَّدَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي آيَةٍ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ، فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ أَقْبَلَ عَلَى الْقَوْمِ بِوَجْهِهِ، فَقَالَ: أَشَهِدَ الصَّلَاةَ مَعَكُمْ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ؟ قَالُوا: لَا، قَالَ: فَرَأَى الْقَوْمُ أَنَّهُ إِنَّمَا تَفَقَّدَهُ لِيَفْتَحَ عَلَيْهِ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز میں ایک آیت پڑھتے ہوئے تردد اور اٹکاؤ محسوس کیا (آیت کی قراءت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر التباس ہو گیا)۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو لوگوں کی طرف رخ فرما کر پوچھا: ”کیا تمہارے ساتھ اس نماز میں ابی بن کعب موجود تھے؟“ لوگوں نے عرض کیا: ”نہیں۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: تو لوگوں نے سمجھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اس لیے تلاش فرمایا تھا کہ وہ (آیت بتا کر) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو لقمہ دیتے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں قیس بن ربیع منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5931]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 424، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12665»


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5931 in Urdu