🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5969
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْأَحْمَرِ النَّاقِدُ، قَالَ: نَا عُمَرُ بْنُ مُوسَى الْحَادِي، قَالَ: نَا أَبُو هِلَالٍ، قَالَ: نَا جَابِرٌ أَبُو الْوَازِعِ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوْ أَنَّ رَجُلًا فِي حِجْرِهِ دَرَاهِمُ يَقْسِمُهَا، وَآخَرُ يَذْكُرُ اللهَ، كَانَ الذَّاكِرُ لِلهِ أَفْضَلَ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي مُوسَى إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ عُمَرُ بْنُ مُوسَى.
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر ایک آدمی کی جھولی میں درہم ہوں اور وہ انہیں (راہِ خدا میں) تقسیم کر رہا ہو، اور دوسرا آدمی اللہ کا ذکر کر رہا ہو، تو اللہ کا ذکر کرنے والا افضل ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اس میں عمر بن موسیٰ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5969]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: ورجاله وثقوا «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 74» »

الحكم على الحديث:
رجاله وثقوا


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5969 in Urdu